یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یونیورسل ٹیرف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ کے ساتھ تجارتی تنازعہ کو حل کرنے میں مذاکرات ناکام ہوئے تو یورپی یونین جوابی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہو گی۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل