ہیوسٹن میں یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ قومی جوش و جذبے سے منائی گئی۔
امریکہ میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منانے کی قرارداد ٹیکساس اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔
مرکزی تقریب ہیوسٹن میں قونصلیٹ آف پاکستان میں ہوئی جس میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں پاکستان سے آئے ہوئے سینیٹر رانا محمود الحسن، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ، ٹیکساس اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی اور کمیونٹی کے دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔