
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے ہیڈ آفس میں سید قمر رضا کی زیر صدارت ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیوسٹن، امریکہ سے ایک معزز وفد نے شرکت کی۔
وفد کی قیادت ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹیز ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ کر رہے تھے، ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری عامر زیدی اور معروف سماجی کارکن طارق حمید بھی تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا کہ
سمندر پار پاکستانی ہمارے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔