0

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ سروسز کے 20 سال کا جشن منایا

ہیوسٹن میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام بیس سالہ خدمات مکمل ہونے پردوسوپچاس یتیم بچوں کی کفالت کے لئے فنڈ ریزنگ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی مطلوبہ فنڈ ون ہنڈرڈاینڈ ففٹی تھاؤزنڈڈالر تھا افطار سے قبل جیسے ہی اناؤنس کیاگیا مطلوبہ فنڈ جمع ہوگیا جس پر انتظامیہ نے سب کا بہت شکریہ ادا کیااور بتایا کہ مطلوبہ فنڈ مل چکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ایونٹ کے دوران فنڈزآتے رہے لوگوں نے بڑی تعدادمیں فنڈزدیئے جس پر انتظامیہ نے ہیوسٹن میں موجود کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہیوسٹن میں موجود کمیونٹی پہلے دن سے جس طرح ان کی مددکررہی ہے اس پر جتنا بھی ان کو خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے
پروگرام 6 مارچ 2025 کو ٹمپورا مارکی بینکوئٹ اینڈ ایونٹ سینٹرمیں منعقد کیا گیا تھا تقریب کے گیسٹ سپیکر معروف سکالر شیخ سلیمان ہانی تھے جبکہ معروف صحافی اور دیسی ٹی وی یو ایس اے کی ڈائریکٹر آپریشنز نصرت حارث نے بھی شرکاء سے خطاب کیا‘ پروگرام میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے اپنے پراجیکٹس کے بارے میں شرکاء کو مکمل بریفنگ دی اوربتایا کہ وہ ان پراجیکٹس پر کیسے کام کررہے ہیں‘اس دوران حاضرین کو آگاہ کیا کہ پاکستان پبلیشنزانک کے روح رواں طارق نہال خان اپنے تمام میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے کیسے پہلے دن سے ہی ان کی بھرپور مدد کررہے ہیں اور ہر پراجیکٹ میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اورانہوں نے ہمارے پراجیکٹس کے حوالے سے ایک شاندار رپورٹ بھی بنائی ہے اوراس رپورٹ کو ہال میں چلایا بھی گیا‘
شیخ سلیمان ہانی نے صدقہ و خیرات کی اہمیت اور اجتماعی تعاون کے ذریعے زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے حوالے سے بھرپور خطاب کیا اس موقع پر لوگوں کو بتایا گیا کہ صرف 600 ڈالر سالانہ عطیہ کر کے ایک یتیم بچے کی تعلیم، صحت اور روزمرہ ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں‘ تقریب کے اختتام سے قبل میڈیا کے افراد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیاگیا‘جن میں پاکستان پبلیکیشن انک کے سی ای او طارق نہال خان صاحب پاکستان کرونیکلز کے جمیل صدیقی‘اردوورلڈکے محمود احمد اورشمیم سید پاکستان نیوزکے محمود احمد افطار سے قبل اجتماعی دعا کی گئی جس کے بعد شاندار افطار پیش کیا گیا آئیں دیکھتے ہیں مزید اس تقریب میں کیا کیا ہوا

اینڈنگ

ہیلپنگ ہینڈ نے گزشتہ 20 سالوں میں ہزاروں ضرورت مندوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے جو کام کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ہیوسٹن میں ہونے والی یہ تقریب اس عزم کا حصہ تھی کہ لوگوں کی مدد کیسے کی جائے خاص طور پر ان یتیم بچوں اور بچیوں کی جن کا اب اس دنیا میں کوئی دوسرا سہارا نہیں ہے۔ اگر آپ بھی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں، تو عطیات کے لیے ویب سائٹ پر جائیں اور کسی یتیم کی زندگی میں روشنی بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں