بیجنگ: چین نے دو کمپنیوں کو خودمختار مسافر ڈرون چلانے کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں، جو کمرشل فلائنگ ٹیکسی انڈسٹری کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
رپورٹس کے مطابق، چینی ریگولیٹرز نے کم اونچائی والی معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر کمپنیوں کو لائسنس دیے ہیں، جس میں ڈیلیوری ڈرون سے لے کر بلمپس اور فلائنگ کاروں تک کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔