پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہو گئی ہے، کرائسٹ چرچ پہنچنے سے قبل دبئی میں رکا ہے۔ اس دورے کا آغاز 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہو گا۔پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیمیں نیپئر میں 29 مارچ سے تین ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل