پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان بحیرہ عرب میں دو طرفہ بحری مشق عربین مانسون VI کا انعقاد کیا گیا۔ مشق میں روسی بحری جہازوں، پاک بحریہ کے مختلف اثاثوں اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔
مشق کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔
روسی بحریہ کے جہازوں کے دورہ کراچی کے دوران دوطرفہ جہازوں کے دورے، بندرگاہ کی مشقیں اور ٹیبل ٹاپ پر بات چیت بھی ہوئی۔ مزید برآں، روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
مشترکہ بحری مشقیں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی بحری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔