0

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ذخیرہ اندوزوں اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

🔹 کسی کو چینی ذخیرہ کرنے یا قیمتوں میں ہیرا پھیری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
🔹 منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن؛ رپورٹ پیش کی جائے۔
🔹 چینی کی سپلائی اور استعمال کی سخت نگرانی۔
🔹 سپلائی کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے شوگر ملوں کے ساتھ کوآرڈینیشن۔
🔹 چینی کا وافر ذخیرہ دستیاب؛ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ چینی کی ریگولیٹڈ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ ہدایات اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران جاری کی گئیں، جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، اعلیٰ حکام اور صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو چینی کی کھپت، سپلائی اور قیمتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں