اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس اس وقت قومی اسمبلی میں جاری ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر اہم سیاسی و عسکری رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کا باضابطہ آغاز وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کی موجودگی سے ہوا، جن میں علی امین گنڈا پور (کے پی)، مریم نواز (پنجاب) مراد علی شاہ (سندھ) اور سرفراز بگٹی (بلوچستان) شامل ہیں۔