عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے تاکہ موسمیاتی اثرات سے متاثرہ غریب کسانوں کو چھوٹے قرضے فراہم کر کے ان کی مدد کی جا سکے۔
عالمی بینک کے بیان کے مطابق، فنڈز کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے افراد کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے اور یہ بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کا حصہ ہیں۔ یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں مالی شمولیت کو بھی فروغ دے گا اور چھوٹے کاروباروں کی مدد کرے گا۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ مائیکرو فنانس کم آمدنی والے طبقوں کی مدد کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے، اس اقدام سے 1.89 ملین افراد کو فائدہ پہنچے گا، جن میں 10 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں۔