عشائیہ میں ایم پی اے ملک قاسم ندیم اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
ساہیوال (طیب حبیب خان ڈویژنل بیورو چیف)
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر شیخ فیصل اکرام نے مسلم لیگ (ن) کے پیر سید عمران احمد شاہ ایم این اے کو وفاقی وزیر بنائے جانے کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ دعوت پر وفاقی وزیر پیر عمران احمد شاہ، ملک قاسم ندیم ایم پی اے اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر شیخ فیصل اکرام کے ہمراہ شہر کی اعلیٰ اور سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ملک قاسم ندیم ایم پی اے نے پیر عمران احمد شاہ ولی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر شیخ عظمت سلیم صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال اور شیخ طارق سجاد احمد ایڈووکیٹ، سینئر صحافی، ممبر ساہیوال پریس کلب نے پیر عمران احمد شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور انہیں وفاقی وزیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پیر عمران شاہ احمد شاہ نے شیخ فیصل اکرام کی بطور وفاقی وزیر تقرری کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور ساہیوال کی ترقی سے متعلق پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال کے صدر شیخ عظمت سلیم نے پیر عمران احمد شاہ وفاقی وزیر کو ایوان صنعت و تجارت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں سینئر صحافی اور پریس کلب ساہیوال کے ممبر شیخ طارق سجاد ایڈووکیٹ نے پیر عمران احمد شاہ ولی کو وفاقی وزیر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کو طویل عرصے بعد ساہیوال کو وفاقی وزارت دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس سے ساہیوال ڈویژن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور ساہیوال کے عوام ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے ممبران کا تعارف کرایا اور مختصر بریفنگ دی۔ انہیں اس دعوت میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ساہیوال پریس کلب کے نومنتخب صدر سینئر صحافی شیخ نعیم احمد نے پیر عمران احمد شاہ ولی ایم این اے کو اپنی اور پریس کلب کے ممبران کی طرف سے وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کا پریس کلب کے ممبران سے تعارف کرایا اور انہیں پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا۔ دعوت میں معروف تاجر چوہدری طاہر رؤف اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے علاوہ تاجروں، صنعتکاروں، سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیر عمران احمد شاہ ولی نے مہمانوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ انشاء اللہ جلد ساہیوال کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ساہیوال کے عوام ساہیوال کو چمکتا دمکتا اور ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن دیکھیں گے۔