نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون، سفیر اولیور جے پی ندوہنگیرے نے 21 سے 22 اپریل 2025 تک پاکستان کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران فریقین نے جامع بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تبادلوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔