راولپنڈی محمد امین
راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، نصیر آباد پولیس نے حالیہ دنوں میں اہم کارروائیاں کی ہیں۔ جاری مہم کے تحت ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اے ایس آئی سید عزت عباس نے نوید خان ولد گل شیر خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1480گرام چرس برآمد کر لی۔ اے ایس آئی وقاص ایوب، سب انسپکٹر ارشد محمود، اے ایس آئی شاہد علی، اے ایس آئی آصف فاروق، ایس آئی ذوالفقار حیدر، ایس آئی امیر حسین، اور اے ایس آئی لیاقت علی سمیت دیگر اہلکاروں نے الگ الگ چھاپے مار کر بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کر لی۔