وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شرکت کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔