0

ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تیسرا حادثہ: بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ گجرات کے ضلع جام نگر کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ دو سیٹوں والا جیگوار لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب حادثہ پیش آیا۔ میڈیا نے بتایا کہ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا کامیابی سے باہر نکل گیا لیکن وہ زخمی حالت میں پایا گیا۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا، اور فضائیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں